کرائمز

شاد باغ پولیس کی بروقت کارروائی ملزم پابند سلاسل

لاہور/ شاد باغ(رانا عاطف )شاد باغ کے علاقے میں ناظم جٹ اپنے پلاٹ واقع بھماں جھگیاں پہنچا جہاں پرموجود کرایہ دار توفیق ولد گلزاراحمد توقیر ولد گلزار احمد اور ان کا والد گلزار احمد موجود تھے جنکے ساتھ ناظم جٹ کا جھگڑا ہوا دوران لڑائی جھگڑا ناظم جٹ نے اپنے پسٹل سے فائرنگ کی جوکہ توفیق کو 02 فائر دائیں پاؤں اور پنڈلی پرلگے جس سے وہ زخمی ہوگیا جسکا مقدمہ نمبر 2762/25 بجرم 324 ت۔پ. تھانہ شادباغ میں درج کر لیا گیا اور ملزم ناظم جٹ کو موقع سے گرفتار کر لیا ہے
مقدمہ مدعی کا کہنا تھا کہ ملزم ناظم جٹ نے بھتہ مانگا ہے پولیس زرائع کے مطابق
وقوعہ میں بھتہ وصول یا بھتہ مانگنے والا عنصر موجود نہ ہے بلکہ یہ وقوعہ لین دین کی بابت پیش آیا۔توفیق وغیرہ ناظم جٹ کے کرایہ دار ہیں جن کے ساتھ جگہ خالی کروانے کی بابت رنجش چل رہی تھی تاہم پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کر دیا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button