کرائمز

بہڑوال کلاں میں زمین کے تنازع پربھائی ذبح کر دیا گیا

پتوکی سرائے مغل (شبیر احمد شاہین) سرائے مغل نواحی علاقہ بہڑوال کلاں میں زمین کے تنازع پر ایک دلخراش واقعہ پیش آیا جہاں بڑے بھائی محمد آصف نے دستی کلہاڑی کے وار سے چھوٹے بھائی محمد عاشق کو قتل اور بھابی ثوبیہ بی بی کو زخمی کر دیا۔ثوبیہ بی بی نے تھانہ سرائے مغل پولیس کو درخواست میں بتایا کہ ان کی شادی 9 سال قبل محمد عاشق سے ہوئی تھی اور ان کے دو بچے ہیں۔ گزشتہ رات وہ صحن میں سو رہے تھے کہ اچانک شوہر کی چیخ سن کر دیکھا کہ محمد آصف نے دستی کلہاڑی سے شوہر کی گردن پر وار کیا، جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیاثوبیہ نے مزید بتایا کہ ملزم نے قتل کی نیت سے ان کے چہرے پر بھی کلہاڑی کے وار کیے جس سے وہ زخمی ہوئیں۔ موقع پر پہنچنے والے والد اور دیگر افراد نے ملزم کو کلہاڑی لہراتے ہوئے فرار ہوتے دیکھا پولیس کے مطابق واقعہ کی وجہ گھر کی تقسیم پر جاری تنازعہ ہے۔ تھانہ سرائے مغل پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button