اوکاڑہ :بائیک لفٹر. ڈکیت اور منشیات فروش گرفتار
اوکاڑہ (وحیدانصاری)اوکاڑہ پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائیاں. بائیک لفٹر. ڈکیت اور منشیات فروش گرفتار. لاکھوں روپے کا مال مسروقہ و منشیات برآمد. پولیس ترجمان کے مطابق پولیس تھانہ شاہبھور نے کاروائی کرتے ہوئے ایک ڈکیت گینگ کے سرغنہ فیاض عرف فیاضی کو اس کے 2 ساتھیوں یعقوب امتحان سمیت گرفتار کرکے 17 لاکھ 75 ہزار روپے مالیت کی نقدی. طلائی زیورات. مال مویشی اور 3 پسٹل برآمد کر لئے.ملزمان کا 22 مقدمات میں ملوث ہونے کا انکشاف. پولیس تھانہ بی ڈویژن اوکاڑہ نے ایک بائیک لیٹر کا سرغنہ عمران عرف مانی گرفتار کر کے 15 لاکھ روپے مالیت کی 9 موٹر سائیکلیں برآمد کر لیں.پولیس تھانہ سٹی رینالہ خورد نے منشیات فروش علی حیدر سے 2 کلو چرس.پولیس تھانہ چورستہ میاں خاں نے منشیات فروش ساجد علی کو گرفتار کرکے 2600 گرام چرس برآمد کرکے قانونی کاروائی شروع کردی ہے#