میلادالنبی ﷺکا مہینہ عظمتوں کا مہینہ ہے:خالد محمود
ننکانہ صاحب:(بیورورپورٹ) گورنمنٹ ہائی سکول کالج روڈ شاہ کوٹ میں بھی جشن عید میلادالنبی کے سلسلہ میں شاندار محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں اساتذہ ‘ سکول کونسل کے ارکان ‘ والدین اور طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔۔ چیئرمین قومی امن فورس کمیٹی برائے بین المذاھب ھم اهنگی شاہ کوٹ حاجی افتخار حسین شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نبی کریم کی سیرت پاک اور اسوہ حسنہ ھمارے لئے بہترین نمونہ ہے حضور ﷺ کی سیرت طیبہ پر مبنی آفاقی پیغام امن ‘ محبت ‘ رواداری ‘ صبروتحمل ‘ برداشت ‘ اتفاق و اتحاد کو فروغ دیکر ھی ھم کامیابی سے ہمکنار ھو سکتے ھیں ۔۔پرنسپل محمد عاشق انجم نے محفل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللّه پاک نے ھمارے پیارے نبی ﷺ کو تمام جہانوں کے لئے رحمت بنا کر بھیجا ہے جو دل نبی کریم ﷺ کی محبت سے خالی ھیں وہ مردہ دل ھیں انہوں نے کہا کہ تعلیمات نبوی ﷺ کے بغیر مہذب معاشرے کی تشکیل ممکن ن