کرائمز

پتنگوں کی فروخت، ہوائی فائرنگ اسلحہ کی نمائش پر5ملزمان گرفتار

لا ہو ر (آئی این پی ) ہوائی فائرنگ، اسلحہ کی نمائش کرنے5ملزمان اور پتنگ فروش کو گرفتار کرلیاگیا تفصیلات کے مطابق ہڈیارہ پولیس نے سر عام اسلحہ لیکر گھومنے، نمائش کرنیوالے 4 ملزمان اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا ملزمان عبداللہ، ناصر، علی زمان وغیرہ سے 04 رائفلیں، پستول، میگزینز، کارتوس اور گولیاں برآمدکر لی وسری جانب مصری شاہ پولیس نے پتنگیں تیار کروا کے فروخت کرنیوالے ملزم افضل کو گرفتارکرکے 650 تیار پتنگیں 5 سے زائد کیمیکل ڈور کی چرخیاں اور کلچ تاریں برآمد کرلیں۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button