کرائمز

لاہور میں سی سی ڈی کے ساتھ مبینہ مقابلے میں ایک ملزم ہلاک

لاہور( آئی این پی) لاہور میں سی سی ڈی ماڈل ٹاﺅن سے مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم مارا گیا ۔ سی سی ڈی کے مطابق زیر حراست ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا۔ملزم اسلام اعجاز کو ریکوری کے لئے لے جایا جا رہا تھا کہ اس کے ساتھیوںنے حملہ کر دیا۔اسلام اعجاز ساتھیوں کی مبینہ فائرنگ سے موقع پر دم توڑگیا، پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ منتقل کر دی۔سی سی ڈی پولیس کے مطابق ہلاک ملزم کے ساتھیوں کی تلاش کیلئے ٹیم تشکیل دے دی گئی، ملزم لاہور سمیت پنجاب بھر میں سنگین وارداتوں میں ملوث تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button