علاقائی خبریں
محکمہ سکول ایجوکیشن نے سالانہ سکول شماری 2025-26کےلئے نئی تجاویز مانگ لیں
لاہور (آئی این پی) محکمہ سکول ایجوکیشن نے سالانہ سکول شماری 2025-26کے لئے نئی تجاویز مانگ لیں،وفات پانے والے، بیرون ملک مقیم اور برطرف اساتذہ کے ریکارڈز ہٹائے جائیں گے۔نئی تجاویز شامل کرکے پرانی تجاویز کو ختم کرنے کی ہدایت کردی۔ٹیچرز ڈیٹا بیس اپڈیٹ کرنے کی مشقیں بھی شروع کردی گئی۔غیر فعال اساتذہ کا ریکارڈ سو فیصد ختم کیا جائے گا۔محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ درست و شفاف ڈیٹا مردم شماری کے لئے ناگزیر ہے۔