بریگیڈیئر (ر) بابر علا¶الدین کا مریم نواز ہسپتال گنڈا سنگھ قصور کا اچانک دورہ ، سنگین خامیوں پر اظہار برہمی
لاہور (آئی این پی)چیئرپرسن وزیراعلی پنجاب انسپکشن، سرویلنس و مانیٹرنگ ڈائریکٹوریٹ بریگیڈیئر (ر) بابر علا¶الدین نے مریم نواز ہسپتال گنڈا سنگھ، قصور کا اچانک دورہ کیا۔ ان کے ہمراہ اے ڈی سی جی قصور سلمون ایوب بھی تھے۔دورے کے دوران بریگیڈیئر بابر علا¶الدین نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ہسپتال میں درج ذیل سنگین خامیوں کی نشاندہی کی۔آپریشن تھیٹر عملے کی عدم دستیابی کے باعث جزوی طور پر غیر فعال پایا گیا، سرجن موجود نہ ہونے کے باعث مریض شدید مشکلات سے دوچار تھے۔لیبارٹری میں بنیادی ٹیسٹ (سی بی سی اور کیمیکل انالسس) میسر نہ ہونے کے باعث کارکردگی ناقص پائی گئی۔بچوں کے ماہر (پیڈیٹریشن) کی غیر موجودگی۔ہسپتال کے احاطے اور اردگرد علاقے کی ناقص دیکھ بھال۔بریگیڈیئر بابر علا¶الدین نے ان خامیوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا اور اے ڈی سی جی قصور کو سختی سے ہدایت دی کہ ذمہ داران کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب صوبے کے عوام کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے بھرپور محنت کر رہی ہیں لیکن ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کی کوتاہی ناقابل قبول ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ اگر مقررہ مدت میں صورتحال بہتر نہ کی گئی تو سخت انضباطی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔