شجاع آباد زندگی بچانے والی ادویات عوام کی پہنچ سے باہر
شجاع آباد (اظہرتاج قریشی)شجاع آباد زندگی بچانے والی ادویات عوام کی پہنچ سے باہر غریب علاج کے بجائے موت کی دعائیں مانگنے پر مجبور عوامی وسماجی حلقوں سول سوسائٹی کے لوگوں اور شہریوں نے ادویات کی آسمان کو چھوتی قیمتوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف اور وزیر صحت پنجاب وزیر صحت پنجاب سے فوری طور پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے
تفصیلات کے مطابق
شجاع آباد زندگی بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ اور میڈیکل اسٹور مالکان کی من مانی نے غریب اور متوسط طبقے کے مریضوں اور ان کے اہلِ خانہ کو شدید ذہنی کرب میں مبتلا کر دیا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ ادویات کی روز بروز بڑھتی ہوئی قیمتیں چھوٹے بڑے ملازمین، غریب گھرانوں اور متوسط طبقے کے لیے علاج معالجہ تقریباً ناممکن بن چکا ہے۔ گھروں میں بیمار بچوں، بزرگوں اور نوجوانوں کے لیے دوا کا بندوبست کرنا ایک کٹھن مرحلہ بن گیا ہے، جس کے باعث بے شمار گھرانے بنیادی علاج سے بھی محروم ہو کر اذیت ناک حالات کا سامنا کر رہے ہیں عوامی نمائندوں اور حکمرانوں پر زور دیتے ہوئے شہریوں نے کہا کہ ادویات کی قیمتوں میں فی الفور کمی یقینی بنائی جائے تاکہ غریب عوام بروقت اور مؤثر علاج حاصل کر سکیں اور کسی کا پیارا صرف مہنگی دوا نہ ملنے کی وجہ سے زندگی کی بازی نہ ہارے۔