علامہ شبیر حسن میثمی کا جھنگ کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ
جھنگ(عرفان حیدرملک )علامہ شبیر حسن میثمی نے جھنگ کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا اس موقع پر ان کا کہنا تھا سیلاب نے بری طرح تباہی مچائی حکومت کو اپنی ذمہ داری کو سمجھنا ہوگا مشکل کی اس گھڑی میں متاثرین کے ساتھ ہیں.علامہ شبیر میثمی مرکزی جنرل سیکرٹری شیعہ علماء کونسل پاکستان نے سید مسعود الحسن ترمذی صوبائی نائب صدر شیعہ علماء کونسل وسطی پنجاب کے ہمراہ قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی ہدایت پر جھنگ کے سیلابی علاقوں کا دورہ کیا علامہ شبیر حسن میثمی نے کہا کہ جہاں حکومت کی ذمہ داری ہے وہاں بطور پاکستانی ہمیں متاثرین کی بحالی کے لئے اپنا کردار کرنا ہوگا. سید مسعود الحسن ترمذی کا کہنا تھا کہ وہ اپنے ممبران کے ساتھ شب و روز محنت کررہے ہیں تاکہ سیلاب متاثرین کی زیادہ سے زیادہ مدد ہوسکے انہوں نے کہا کہ سیلاب کے دوران متاثرہ کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے ان کے لیے خوراک اور جانوروں کے لیے ونڈہ,چارہ فراہم کیا گیا میڈیکل کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے متاثرین کے لئے میڈیکل کیمپ لگائے گئے.