گوجر خان مسائلستان بن گیا ، انتظامیہ خاموش ، شہری سراپا احتجاج
گوجر خان (ضیا رشید ) گوجر خان کی شہری آبادی مسائل کا شکار ۔ پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا ۔بازاروں میں تجاوزات کی بھرمار شہر کی گلیوں میں سٹریٹ لائٹ زیادہ تر بند اور صفائی کی ابتر صورتحال ۔ ووٹیں لینے والے سیاسی پنڈت لمبی تان کے سوئے ہوئے ۔ ان تمام تر مسائل سے شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے نواحی آبادیوں میں روزانہ کی بنیاد پر پانی فراہم نہ ہونے کے باعث سخت مشکلات کا سامنا ہے پانی کے بلوں میں کئی گنا اضافہ کے باوجود بلدیہ پانی فراہم کرنے میں ناکام تجاوزات کے باعث بازاروں میں خریداری کے لیے آنے والی خواتین بچوں بوڑھوں کو سخت ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑتا ہے بازاروں کے تمام راستوں پر تجاوزات مافیا نےاپنا قبضہ جمایا ہوا ہے۔ اسی طرح نواحی آبادیوں کی سٹریٹ لائٹ خراب پڑی ہے جس کے باعث رات کو گلی محلوں میں اندھیروں کے بادل چھائے رہتے ہیں بچے بوڑھے نمازی حضرات گلیوں سے گزرتے وقت خوف محسوس کرتے ہیں صفائی کی بھی شہر میں ابتر صورتحال ہے۔ نئے اسسٹنٹ کمشنر گوجر خان کی تعیناتی سے شہری پر امید تھے کہ شاید حالات کچھ سدھریں گے مگر حالات پہلے سے بھی ابتر ہو گئے مگر یہاں تو آوے کا آوا ہی بگڑا ہوا ہے۔یوں لگتا ہے حکومت پنجاب نے من مانی اور کام نہ کرنے کی کھلی چھوٹ دی ہوئی ہے ۔