علاقائی خبریں

سینئر صحافی و صدر صرافہ ایسوسی ایشن رانا محمد شبیرکی رہائشگاہ پر’’محفل میلاد مصطفی ﷺ‘‘کا انعقاد

ڈسکہ(عشرت انصاری)جشن عید میلا د النبی ﷺ کے موقع پر63روزہ محافل کے سلسلہ میں سینئر صحافی و صدر صرافہ ایسوسی ایشن رانا محمد شبیرکی رہائشگاہ پر’’محفل میلاد مصطفی ﷺ‘‘منعقد ہو ئی،جس میں شہر بھر سے علمائے کرام، مشائخ عظام، نعت خوان، عاشقانِ رسول ﷺ کی بڑی تعداد نے شرکت کی محفل پاک سے خطاب کرتے ہو ئے قاری واجد حسین تبسم نے کہا کہ میلاد مصطفی ﷺمنانا ہماری محبت رسول ﷺ کا عملی اظہار ہے،سیرت طیبہ ﷺنہ صرف ہماری انفرادی زندگی بلکہ معاشرتی نظام کے لیے بھی کامل نمونہ ہے،آج ہمیں آپؐ کی سیرت پر عمل پیرا ہو کر معاشرے میں امن، بھائی چارے اور اخوت کو فروغ دینا ہوگا انہوں نے مزید کہا کہ محبت ِرسول ﷺ ہمار ے ایمان کی بنیاد ہے۔قاری واجد حسین تبسم نے مزیدکہا کہ ربیع الاول کا مہینہ انسانیت کیلئے پہلی بہار کا پیغام ہے نبی آخر الزمانﷺ کی نبوتؐ کا تذکرہ تو رات، زبور، انجیل اور تمام آسمانی صحیفوں میں موجود تھا اور امتیں آپ کا انتظار کر رہی تھیں آپﷺ اندھیروں میں اجالا اور آفتاب نبوت ﷺبن کر طلوع ہوئے تو انسانوں کا مقدر جگمگا اٹھا، خزاں رسیدہ چمن میں تازہ ہوا آ گئی انہوں نے کہا کہ امت کے علما و خطباء کو ماہ ربیع الاول میں آپؐ کی سیرت کے ان پہلوؤں کو نمایاں طور پربیان کرنا چاہیے اور آپ کے اہلبیت کے فضائل کو موضوع سخن بنانا چاہیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button