علاقائی خبریں

سرکار پیر سید فہد رضا کاظمی مشہدی نے مرکزی جلوس میں ذوالجناح برآمد کروایا

نارنگ منڈی:(اے،آر،ملک سے)امام حسین علیہ السلام کی قربانی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ملک بھر کی طرح بدوملہی میں بھی سرکار پیر سید فہد رضا کاظمی مشہدی نے مرکزی جلوس میں ذوالجناح برآمد کروایا۔۔تفصیلات کے مطابق عاشورہ محرم الحرام کا مرکزی جلوس اپنے مقررہ روایتی راستوں سے ہوتا ہوا میںن بازار میں پہنچا جہاں پر عزاداروں نے نماز ظہرین ادا کی نماز کی ادائیگی کے بعد سجادہ نشین درگاہ عالیہ بدوملی پیر سید فہد رضا کاظمی اور پیر سید عماد رضا کاظمی نے ذوالجناح برآمد کروایا۔جہاں عزاداروں کی بڑی تعداد نے امام حسین علیہ السلام کی یاد میں زنجیر زنی کی ۔جس کے بعد ذوالجناح کا مرکزی جلوس اپنے قدیمی روایتی راستوں سے ہوتا ہوا دربار شریف پہنچا جہاں پر شام غریباں کی مجلس سے معروف ذاکر اہل بیت منہال حیدر گوندل نے مصائب آل محمد بیان کیے ۔شام غریباں کی مجلس میں وزیراعلی پنجاب کی اقلیتی ایڈوائزری کمیٹی کے ممبر ڈاکٹر اندریاس نے واقعہ مباہلہ اور واقعہ شام کی مناسبت سے سادات کاظمیہ کو چادریں پیش کی جو سجادہ نشین درگاہ عالیہ بھوری والی سرکار پیر سید علی دان کاظمی نے وصول کی شام غریباں کی مجلس کے اختتام پر ڈیرہ پیر سید جواد احمد شاہ پر پیر سید فہد رضا کاظمی کی زیر نگرانی عزاداران امام مظلوم کربلا کے لیے دودھ اور شربت کی سبیلوں کے ساتھ لنگر حسینی کا وسیع انتظام تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button