کرائمز

لیسکو کی 15روز میں 202کھلی کچہریاں،شکایات پر ایکشن

لاہور(کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے چیف ایگزیکٹو انجینئر محمد رمضان بٹ کی ہدایت پر عوامی شکایات کے فوری اور شفاف ازالے کے لیے کھلی کچہریوں کا باقاعدہ اور مربوط نظام اپنایا گیا، جس کے تحت گزشتہ15 دنوں کے دوران مجموعی طور پر202 کھلی کچہریاں منعقد کی گئیں جن میں 1 ہزار 3سو38 شکایات موصول ہوئیں۔ ان کھلی کچہریوں کا مقصد صارفین کی بجلی سے متعلق شکایات کو براہ راست سننا، ان کا بروقت ازالہ کرنا، اور عوام کا ادارے پر اعتماد بحال رکھناہے۔کھلی کچہریوں کے دوران اوور بلنگ کی8شکایات، خراب میٹروں 26 کی شکایات، بجلی کی بندش کے متعلق535 شکایات، ٹرانسفارمر خراب ہونے کی7 شکایات، نئے کنکشن کے متعلق 60 شکایات موصول ہوئیں اور اسی طر ح 702 متفرق شکایات موصول ہوئیں۔ لیسکوکے چیف ایگزیکٹو انجینئر محمد رمضان بٹ نے کہا ہے کہ لیسکو کو ایک ایسا ادارہ بنایا جائے گا جو عوام کو شفاف اور اعلیٰ معیار کی سہولیات فراہم کرے۔ انہوں نے کہا کہ میرا ہدف ہے کہ لیسکو کو ملک کے بہترین اداروں میں شامل کیا جائے، تاکہ یہ اپنی کارکردگی کے لحاظ سے ایک رول ماڈل بن سکے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button