کرائمز
داتا گنج بخش زون کی سابق خاتون زونل آفیسرکرپشن کیسز میں گرفتار
لاہور (کرائمز پوائںٹ ڈاٹ کام ) محکمہ انسداد رشوت ستانی لاہور (ACE) نے کرپشن، بدعنوانی اور اختیارات کے ناجائز استعمال پرسابق زونل آفیسر پلاننگ (زیڈ او پی) داتا گنج بخش ٹاؤن مہوش نعیم کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کردیا۔ذرائع کے مطابق، مہوش نعیم کے خلاف اینٹی کرپشن لاہور میں کئی مقدمات پہلے ہی درج ہیں۔خاتون زیڈ او پی کے خلاف صرف ایک یا دو کیسز نہیں بلکہ لوکل گورنمنٹ کے مختلف دفاتر میں کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے کئی کیسز زیر سماعت ہیں۔ محکمہ اینٹی کرپشن کے افسران کا کہنا ہے کہ مہوش نعیم صرف غیرقانونی تعمیرات کی سرپرستی ہی نہیں کرتیں بلکہ وہ کارپوریشن اور صوبائی حکومت کی قیمتی اراضی پر قبضہ اور تعمیرات کرانے میں بھی ملوث پائی گئی ہیں۔