دریائے ستلج کے دریائی علاقوں کی کڑی مانیٹرننگ کی جارہی ہے
شجاع آباد (اظہرتاج قریشی)ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز جلالپور پیر والہ میں فلڈ ریلیف کیمپس کا دورہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایم پی اے لعل محمد جوئیہ اسسٹنٹ کمشنر جلالپور پیر والہ ذوالفقار خان بھی ہمراہ تھے ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے کہا کہ جلالپور پیر والہ کے علاقوں لشکر پور،موضح جمبوں اور موضح گج موڑ کے دریائی علاقوں میں پانی کی سطح بلند ہوئی ہے دریائے ستلج میں پانی کی سطح بلند ہونے سے نقصانات کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جس پر ضلعی انتظامیہ نے نقصان سے بچنے کیلئے مکینوں کی نقل مکانی شروع کردی ہے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ انتظامیہ کی ترجیح ہے۔فلڈ ریلیف کیمپس میں ادویات اور ویکسین سمیت تمام سہولیات فراہم کی گئیں ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ بڑے درجے کے سیلاب کا کوئی خطرہ نہیں تاہم انتظامیہ مکمل الرٹ ہے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ دریائی صورتحال پر کڑی نظر رکھی جارہی ہے فلڈ ریلیف کیمپس میں تمام سہولیات فراہم کی جارہی ہیں