کرائمز

سید وارث شاہ کے سالانہ عرس کی تقریبات کی تیاریاں عروج پر

شیخوپورہ(حافظ وقاص سندھو سے) چیف آفیسر ڈسٹرکٹ کونسل شہریار احمد نے کہا ہے کہ سید وارث شاہ کے سالانہ عرس کی تقریبات کا آج23 ستمبر کو شیخوپورہ کے نواہی قصبہ جنڈیالہ شیر خان میں مزار کو غسل دیکر کیا جا ئیگا، عرس کی تقریبات 3 روز تک جاری رہیں گی، پیر سید وارث شاہ کے 227 ویں سالانہ عرس کے لئے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں جس کی نگرانی براہ راست ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ شاہد عمران مارتھ کے حکم ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس میاں نزیر احمدکرینگے عرس کی 3 روزہ تقریبات کے دوران فول پروف سکیورٹی، پارکنگ، میڈیکل کیمپس اور دیگر انتظامات کو ہتمی شکل دے دی گئی ہے سالانہ عرس کی تقریبات میں کبڈی، پنجابی مشاعرہ، ہیر گائیکی،والی بال اور صوفی نائٹ کا انعقاد کیا گیا ہے، پیر سید وارث شاہ کے مزار پر علاقائی ثقافت پر مشتمل اسٹال بھی لگا? گئے ہیں عرس کی تقریبات میں ملک بھر سے ہزاروں کی تعداد میں عقیدت مند شرکت کریں گیان خیالات کا اظہار انہوں نے مزار پیر حضرت وارث شاہ کے دربار پر۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈی او آئی اینڈ ایس حسنین حفیظ۔سب انجینیئر محمد عثمان بھی موجود تھے چیف آفیسر شہریار احمد نے کہا سید وارث شاہ کی پوری شاعری میں پنجاب کی تہذیب و ثقافت کا عکس ایک شفاف آئینہ کی طرح نظر آتا ہے اور اسی کے ساتھ ہی اسلامی روایات کا پرچار بھی خوب احسن طریقے سے کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ شاہد عمران مارتھ نے سختی سے ہدایات جاری کی ہیں کہ میلہ پیر وارث شاہ کی تین دن کی تقریبات میں کسی قسم کی کمی اور کوتاہی نہ کی جائے جس پر میں اج اپنی ٹیم کے ہمراہ پیر حضرت وارث شاہ مزار پر ایا ہوں تاکہ تمام انتظامات کا جائزہ لیا جا سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button