علاقائی خبریں

پنجاب میں عیدمیلاد النبی مذہبی جوش و خروش اور عقیدت سے منانے کا فیصلہ

لاہور(آئی این پی)پنجاب میں عید میلاد النبی مذہبی جوش و خروش اور عقیدت سے منانے کا فیصلہ کیا گیاہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے خصوصی طور پر منظوری دے دی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سیلاب متاثرہ علاقوں کے لوگوں کو عید میلاد النبی کی خوشیوں میں شریک کرنے کی خصوصی ہدایت کی ہے۔ پنجاب کے تمام اضلاع کے سیلاب متاثرین میں مٹھائی تقسیم کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ہدایت کی کہ سیلاب متاثرین ہمارے بھائی ہیں ، عید میلاد النبی کی خوشیوں میں ضرورشریک کیا جائے۔عیدمیلاد النبی کی مناسبت سے جمعہ کے روزسکول اسمبلی میں سرور کائنات کے حضور ہدیہ نعت پیش کیا جائے گا۔ یونیورسٹی، کالجز اور سکولوں میں محافل میلاد میں خصوصی طور پر ملک و قوم کی سلامتی سیلاب زدہ علاقوں کے عوام کےلئے خصوصی دعائیں کی جائیں گی۔ تمام جیلوں میں عید میلاد النبی پر قیدیوں میں خصوصی طورمٹھائی تقسیم کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے عید میلاد النبی پر سرکاری عمارتوں کی سجاوٹ اور چراغ کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button