357 ایمرجنسیز کو ریسپانڈ کرتے ہوئے 393 افراد کو ریسکیو کیا گیا
شجاع آباد (اظہرتاج قریشی)ریسکیو 1122 ضلع ملتان نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 357 ایمرجنسیز کو ریسپانڈ کرتے ہوئے 393 افراد کو ریسکیو کیا ان ایمرجنسیز میں ملتان شہر میں 340، شجاع آباد میں 7 جبکہ جلالپور پیر والا میں 10 ایمرجنسیز شامل تھیںتفصیلات کے مطابق اس دوران 94 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے جن میں 84 ملتان، 4 شجاع آباد اور 6 جلالپور پیر والا میں پیش آئے میڈیکل ایمرجنسیز کی تعداد 223 رہی جن میں 216 ملتان، 3 شجاع آباد اور 4 جلالپور پیر والا میں اٹینڈ کی گئیں۔ اسی طرح 4 فائر ایمرجنسیز 0 بلڈنگ ایمرجنسیز اور 5 کرائم انسیڈنٹس رپورٹ ہوئے جبکہ 24 متفرق ایمرجنسیز بھی ڈیل کی گئیں مجموعی طور پر 372 افراد کو ملتان، 9 کو شجاع آباد اور 12 کو جلالپور پیر والا میں ریسکیو کیا گیا۔ یوں ضلع بھر میں 393 افراد کو ریسکیو کیا گیا گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریسکیو 1122 ضلع ملتان، تحصیل جلال پور پیر والا اور تحصیل شجاع آباد میں دریائے چناب اور دریائے ستلج کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں متاثرین کو ٹرانسپورٹیشن سروسز فراہم کیں اس سہولت کے تحت سیلاب کے دوران قائم کیے گئے ریلیف کیمپوں میں مقیم افراد کو اپنے گھروں تک پہنچانے کے لیے ٹرانسپورٹ مہیا کی گئی اس کے ساتھ ساتھ وہ متاثرین جو کیمپوں میں منتقل نہیں ہو سکے تھے، ان تک کھانے اور راشن کی فراہمی بھی یقینی بنائی گئی اس ٹرانسپورٹیشن سروس سے 495 افراد نے استفادہ کیا۔