کرائمز

مونجی گودام میں آتشزدگی ،1بچہ جھلس کر جاں بحق

ننکانہ صاحب (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )واربرٹن روڈ فریدآنہ گاں میں مونجی کے گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی،1 بچہ جھلس کر جاں بحق، جبکہ 2 کو ریسکیو کر لیا گیا،اطلاع پا کر ریسکیو 1122 کا عملہ وہاں پہنچا،ریسکیو عملہ نے زخمی 1 بچے کو موقع پر طبی امداد فراہم کی اور دوسرے کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کر دیا،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار جائے وقوعہ پر موجود پہنچ گئے،ریسکیو عملہ نے پیشہ ورانہ مہارت سے گودام میں لگی آگ پر قابو پا لیا اور مزید نقصان سے بچا لیا،ریسکیو عملہ نے ضروری کارروائی کے بعد ڈیڈ باڈی مقامی پولیس کی موجودگی میں لواحقین کے حوالے کر دی،آگ لگنے سے جاں بحق ہونے والے بچے کی شناخت 4.5 سالہ ریحان راشد کے نام سے ہوئی،زخمیوں میں 1.5 سالہ ماہین راشد اور 6 سالہ عمر راشد شامل ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button