کرائمز

فرض شناس افسروں اور جوانوں کو خراجِ عقیدت پیش

گوجرانوالہ(بیورو رپورٹ) صدر ٹریول ایجنسیز ایسوسی ایشن رانا خالد پرویز خاں ایڈووکیٹ ‘جنرل سیکرٹری عامر اکبر ‘سینئر نائب صدرصادق جمیل پاشا ‘عثمان انجم نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں یوم شہداء پولیس کے موقع پر فرض شناس افسروں اور جوانوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہداء قوم کے ماتھے کا جھومر ہیں۔عوام کی جان مال عزت کی حفاظت کیلئے سماج دشمن عناصر سے سینہ سپر ہوکر جام شہادت پانیوالے پولیس افسر و جوان ملک و قوم کے ہیروز ہیں۔فرض شناس افسران اور لازوال قربانیوں کی داستان رقم کرنیوالے پولیس کے نوجوانوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے ہمیشہ ہراوّل دستے کے طور پر اپنی ذمہ داریاں نبھائیں، پولیس اہلکاروں نے ہمیشہ اپنی جانوں کا نذرانہ دیکر قوم کا مستقبل محفوظ اور روشن بنایا۔ شہدائے پنجاب پولیس ہمارے ماتھے کا جھومر اور سر کا تاج ہیں ،ہم چار کا اگست کا دن یوم شہدائے پولیس کی مناسبت کے طور پر مناتے ہیں، ہمیں اپنے شہیداء پر فخر ہے، پنجاب پولیس کے بہادر جوانوں نے ملک کی خاطر جانوں کے نذرانے پیش کیے ،پنجاب پولیس کے شہداء کی قربانیوں کا اعتراف پوری قوم کر رہی ہے۔ رانا خالد پرویز نے مزید کہا کہ تمام پولیس شہداء کی عظیم قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں یوم شہدائے پولیس بہادر سپوتوں کی لازوال قربانیوں کو یاد کرنیکا دن ہے ۔ پولیس شہداء پوری قوم کا فخر ہیں ۔ پولیس افسران اور جوانوں نے ہمیشہ ہر اوّل دستے کے طور پر جرائم کی سرکوبی کی ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button