کرائمز

ای پولیس ایپ کی مدد سے شہر میں مختلف جرائم کی درجنوں وارداتیں کرنے والے 7ملزمان گرفتار

لاہور (آئی این پی) لاہور میں قانون کا نفاذ یقینی، سٹریٹ کریمنلز سمیت جرائم پیشہ افراد قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکیں گے،ای پولیس ایپ کی مدد سے شہر میں مختلف جرائم کی درجنوں وارداتیں کرنے والے 7ملزمان گرفتار کر لیے گئے ۔ ترجمان ڈولفن کے مطابق گرفتار ملزمان پر مجموعی طور پر 176سے زائد مقدمات درج ہیں، ملزمان کو نواں کوٹ، شالیمار، سندر، ہنجروال دیگر جگہوں سے گرفتار کیا۔ ڈولفن سکواڈ نے سٹاپ اینڈ سرچ، سنیپ چیکنگ کے دوران ملزمان کو گرفتار کیا۔پولیس ریکارڈ کے مطابق ملزمان چوری، ڈکیتی، گینگز کے سرغنہ ہیں، مختلف تھانوں کی پولیس کو مطلوب تھے۔ترجمان ڈولفن کے مطابق گرفتار ملزمان راشد 23، عمران 23، لیاقت 31، پیراں دتہ 24، چاند 22، اکرم 21، وسیم 32سے زائد سنگین جرائم کے مقدمات درج ہیں۔ملزمان کاررورائی کے لئے تھانہ نواں کوٹ، شالیمار، سندر، ہنجروال و دیگر کے حوالے کیے گئے ۔ ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد نے بتایا کہ سٹریٹ کرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیوں میں مزید تیزی لائیں ،کرائم ہاٹ سپاٹس و کرائم پاکٹس پر ڈولفن ٹیمیں ٹارگٹڈ کارروائیاں کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button