محمکہ فوڈ اتھارٹی ٹوبہ کے تعاون سے سیمینار کا انعقاد
ٹوبہ ٹیک سنگھ(محمد شبیر سے)ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس لائنز ٹوبہ میں ای۔لرننگ مینجمنٹ سسٹم (ELMS) اور فوڈ سیفٹی اینڈ نیوٹریشن ٹریننگ کے حوالے سے محمکہ فوڈ اتھارٹی ٹوبہ کے تعاون سے سیمینار کا انعقاد ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس کے زیرِاہتمام پولیس لائنز میں ایک اہم سیمینار منعقد کیا گیا جس میں ای۔لرننگ مینجمنٹ سسٹم (ELMS) کے نفاذ اور فوڈ سیفٹی اینڈ نیوٹریشن ٹریننگ کے موضوعات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی مقررین نے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے پولیس افسران و اہلکاروں کی استعدادِ کار بڑھانے اور آن لائن تربیتی نظام کے فوائد پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر فوڈ سیفٹی کے حوالے سے بھی شرکاء کو آگاہی فراہم کی گئی تاکہ اہلکاروں کی صحت اور معیارِ زندگی میں بہتری لائی جا سکے سیمینار میں پولیس افسران، اہلکاروں اور متعلقہ شعبہ جات کے نمائندگان نے بھرپور شرکت کی اور اس اقدام کو قابلِ تحسین قرار دیا