افراد باہم معذور میں معاون آلات تقسیم کرنے کی تقریب صنعت زار ملتان میں منعقد
شجاع آباد (اظہرتاج قریشی)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے فلیگ شپ پروگرام کے تحت، صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال پنجاب سہیل شوکت بٹ کی سربراہی میں، سیکرٹری گورنمنٹ آف پنجاب سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال جاوید اختر محمود کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ملتان میڈم ام فروہ ہمدانی کی سرپرستی میں ضلع ملتان میں ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ملتان عبدالعزیز خان نے افراد باہم معذور میں معاون آلات تقسیم کرنے کی تقریب صنعت زار ملتان میں منعقد کروائی تفصیلات کے مطابق تقریب کے مہمان خصوصی سابق صوبائی وزیر پنجاب رانا اعجاز احمد نون (گورنمنٹ ممبر آف ایگریکلچر پنجاب)، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ملتان عبدالعزیز خان نے 30 معذور افراد میں ویل چیئرز تقسیم کیں. معذور افراد نے ویل چیئرز ملنے پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا تقریب کے مہمان خصوصی سابق صوبائی وزیر پنجاب رانا اعجاز احمد نون (گورنمنٹ ممبر آف ایگریکلچر پنجاب) نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی طرف سے معاون آلات کی فراہمی کا منصوبہ محض ایک فلاحی اقدام نہیں بلکہ ایک سوچ کی تبدیلی ہے، وزیر اعلی پنجاب کی یہ سوچ جو معذوری کو کمزوری نہیں بلکہ طاقت اور اختیار میں بدل رہی ہے، خصوصی افراد میں معاون آلات کی تقسیم وزیراعلیٰ پنجاب کا منفرد اور شاندار اقدام ہے حکومت افراد باہم معذور کی زندگی آسان بنانے کیلئے معاون آلات دے رہی ہے، ویل چیئرز ملنے سے خصوصی افراد نقل و حرکت کیلئے دوسرے کی مدد کے محتاج نہیں رہیں گے، اللہ تعالیٰ نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کو ہمت دی کہ وہ معذور افراد کی بحالی کیلئے کام کررہی ہیں. ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر عبدالعزیز خان نے کہا کہ معاون آلات کی فراہمی کا ضلع ملتان میں یہ دوسرا مرحلہ ہے، اگلے مرحلے میں مزید آلات فراہم کیے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلی پنجاب نے عوامی خدمت کے مشن کو جاری رکھا ہوا ہے، ایسے میں معذور افراد کو تنہا نہیں چھوڑا گیا اور معذور افراد کو سہارا دیا گیا ہے۔اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر محمد شفیق، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر محمد اقبال سہو، منیجر صنعت زار رائے زید الخیر، پبلک ریلیشن آفیسر ٹو ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ملتان محمد نبیل خان بھی موجود تھے.