علاقائی خبریں
اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ کی جانب سے سیلاب متاثرین میں امداد کی فراہمی کاسلسلہ جاری
ٹوبہ ٹیک سنگھ(محمد شبیر سے)کمالیہ اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ اقرا ناصر کی جانب سے سیلاب متاثرین میں امداد کی فراہمی کے دوران ایک بزرگ خاتون کے چہرے پر شکرگزاری اور مسکراہٹ دیکھنے کو ملی۔ یہ لمحہ اس بات کا ثبوت ہے کہ چھوٹے چھوٹے جذبے، دلوں میں بڑی خوشیاں بکھیر دیتے ہیں مسکراہٹ بانٹو تو خوشیاں بڑھ جاتی ہیں غم بانٹو تو بوجھ ہلکا ہو جاتا ہے