شجاع آباد میں ایچ۔پی۔وی ویکسینیشن مہم کامیابی سے جاری
شجاع آباد (مظہرتاج قریشی)شجاع آباد میں ایچ۔پی۔وی ویکسینیشن مہم کامیابی سے جاری ہے سرکاری اور پرائیویٹ اسکولوں میں سینکڑوں بچیوں کو ویکسین لگائی جا چکی ہے اور کسی بھی قسم کے مضر اثرات کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر آصف راؤ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر شجاع آباد نے مختلف اسکولوں کا دورہ کیا، ویکسینیشن ٹیموں کی مانیٹرنگ کی اساتذہ کی حوصلہ افزائی کی اور طلبہ و اساتذہ کے سوالات کے جوابات دیے اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ ہیلتھ ٹیمیں گھر گھر جا کر بھی بچیوں کو ویکسین لگا رہی ہیں تاکہ ہر بچی کو بیماری سے تحفظ فراہم کیا جا سکے انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ ویکسین محفوظ، مؤثر اور مستقبل میں بچیوں کو خطرناک بیماریوں سے بچانے کے لیے نہایت ضروری ہے ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی اس مہم کو کامیاب بنانے کے لیے پرعزم ہے اور والدین سے اپیل کرتی ہے کہ اس مہم کے آخری چند روز رہ گئے ہیں وہ اپنے بچوں کو بروقت ویکسین لگوانے کے لیے تعاون کریں