علاقائی خبریں

مین سٹریم ایسوسی ایشن، ہینڈز مین سٹریم آئی ایل سی کے زیر اہتمام افراد باہم معذوری میں امریکن ویل چیئرز تقسیم کرنے کی تقریب

ملتان (نامہ نگار      )  مین سٹریم ایسوسی ایشن، ہینڈز مین سٹریم آئی ایل سی کے زیر اہتمام ، ڈسیبل ویلفیئر ایسوسی ایشن کراچی کے تعاون سے افراد باہم معذوری میں امریکن ویل چیئرز تقسیم کرنے کی تقریب۔پنجاب حکومت مین سٹریم کی معذور افراد کے لیے خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، اور معذور افراد کی بحالی کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے ممبر صوبائی اسمبلی سلمان نعیم تقریب میں تمغہ امتیاز حکومت پاکستان جاوید رئیس فاؤنڈر ڈی ڈبلیو اے کہ خصوصی شرکت۔ (ملتان) مین سٹریم ایسوسی اییشن افراد باہم معذوری ، ہینڈ مین سٹریم انڈیپینڈنٹ لیونگ سینٹر کے زیر اہتمام ڈسیبل ویلفیئر ایسوسی اییشن کراچی کے تعاون افراد باہم معذوری میں امریکن ویل چیئرز تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی، تقریب کے مہمان خصوصی جاوید رئیس جن کو حکومت پاکستان نے معذور افراد کے لیے بہترین خدمات سرانجام دینے پر طبقہ امتیاز سے نوازا ہے تھے، جبکہ تقریب کی صدارت ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب سلمان نعیم نے کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سلمان نعیم نے کہا کہ حکومت پنجاب معذور افراد کے لیے مین سٹریم کی خدمات کو سر اہتی ہے اور قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے حکومت پنجاب معذور افراد کو معاشرے کا حصہ بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے، انڈیپینڈنٹ لیونگ سینٹرز کا کنسپٹ شدید افراد بم معذوری کے لیے بہت شاندار ہے اس سلسلے میں ائی ایل سی کو ہر ممکن مدد فراہم کریں گے، میں مہمان خصوصی جاوید رئیس نے کہا کہ ہمارا مشن ہے کہ پاکستان میں رہنے والے ہر معذور شخص کو ویل چیئر ملے اور اس کی زندگی بہتری کی جانب گامزن ہو اسی لیے کراچی سے خیبر تک بہترین قسم کی امریکن ویل چیئرز معذور افراد کو فراہم کی جا رہی ہیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مین سٹریم ایسوسی اییشن نادر خان نے کہا کہ ہمارا مقصد شدید معذوری کے ساتھ زندہ رہنے والے افراد کی مکمل طورپر بحالی ہے ہمیں معذوری کے ساتھ ساتھ ٹریفک حادثات کو بھی روکنا ہوگا تاکہ مزید معزوری سے بچا جا سکے۔ تقریب سے پروفیسر ڈاکٹر ہارون خورشید پاشا، صالح پاشا، ناصر محمود شیخ، رضوانہ ملک، سعدیہ نواز، ، احتشام قریشی ، امامہ ارباب نے بھی خطاب کیا۔ جبکہ حسن خان، ملک ریاض، ، معراج خالد ، محمد نوید، ٹیم مین سٹریم، ملتان ائی ایل سی، ہینڈز پاکستان، مولانا طارق جمیل فاؤنڈیشن، مکس انسٹیٹیوٹ، انر ویل اور ڈسیبل ویلفیئر ایسوسی ایشن کراچی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button