کرائمز

25سالہ نوجوان نعمان کے اندھے قتل کا ڈراپ سین

لاہور( آئی این پی)باٹا پور کے علاقہ میں 25سالہ نوجوان نعمان کے اندھے قتل کا ڈراپ سین ہو گیا ،پولیس نے قتل میںملوث 5ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے قتل کی بڑی واردات کا نوٹس لیا تھا۔انچارج انویسٹی گیشن تھانہ باٹا پور محمد صدیق نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کر کے ملزمان کو گرفتار کیا جس میںمرکزی ملزم اور اس کے 4ساتھی شامل ہیں۔انچارج انوسٹی گیشن کے مطابق ملزمان کا مقتول نعمان کے ساتھ نشہ کے لین دین پر تلخ کلامی ہوئی تھی، اسی بنا پر ملزمان نے مقتول کو اپنے ڈیرے پر بلایا،ملزمان نے نعمان کی گردن پر ڈنڈا رکھ کر گلا دبا کر بےدردی سے قتل کر دیاتھا ملزمان قتل کرنے کے بعد لاش کو پھینک کر فرار ہوگئے۔انچارج انویسٹی گیشن محمد صدیق کے مطابق ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی سمیت ہیومین انٹیلیجنس کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button