ڈی پی او ٹوبہ عبادت نثار کی پیرمحل سرکل میں کھلی کچہریاں
ٹوبہ ٹیک سنگھ(محمد شبیر سے)ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس ڈی پی او ٹوبہ عبادت نثار کی پیرمحل سرکل میں کھلی کچہریاں انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے وژن اور ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد ریجن ذیشان اصغر کی خصوصی ہدایات پر ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس عوامی خدمت، مسائل کے فوری حل اور پولیس و عوام کے باہمی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کر رہی ہے اسی سلسلے کی کڑی کے طور پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ عبادت نثار نے یونین کونسل ناصر نگر 760 گ ب (تھانہ اروتی) اور ٹی ایم اے ہال پیرمحل (تھانہ پیرمحل) میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا، جن میں عوام کی بڑی تعداد نے بھرپور شرکت کی کھلی کچہریوں میں شہریوں نے براہِ راست اپنے مسائل پیش کیے جنہیں ڈی پی او نے نہایت توجہ سے سنا اور فوری حل کے لیے موقع پر ہی احکامات جاری کیے ڈی پی او ٹوبہ عبادت نثار نے کہا کھلی کچہریوں کا مقصد عوام سے براہِ راست رابطہ قائم کر کے ان کے مسائل کو فوری حل کرنا اور انصاف ان کی دہلیز تک پہنچانا ہے۔ عوام دوست اور مؤثر پولیس ہمارا عزم ہے