کرائمز

شہر لاہور ڈاکوں کے رحم و کرم پر ، شہری لٹ گئے

لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتیں،شہریوں کو لاکھوں کی نقدی ،موبائل فونز،موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان سے محروم کر دیا گیا۔ڈاکوؤں نے گڑھی شاہو میں شیراز سے 1لاکھ 70ہزار روپے اور موبائل ،ڈیفنس میں مزمل سے 1 لاکھ 60 ہزار روپے اور موبائل ،گارڈن ٹاؤن میں اشفاق سے 1 لاکھ 45 ہزار روپے اور موبائل ، ہڈیارہ میں اجمل سے 1لاکھ 35 ہزار روپے اور موبائل ،رنگ محل میں مجتبیٰ سے 1 لاکھ 20 ہزار روپے ، موبائل اور دیگر سامان لوٹ لیا ۔دریں اثناء نامعلوم افراد نے غالب مارکیٹ اور قلعہ گجر سنگھ سے 2گاڑیاں جبکہ مصطفی أٓباد ،ماڈل ٹاؤن اور گلشن راوی سے 3موٹرسائیکلیں چوری کر لیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button