کرائمز

ایک ماہ کی بچی کو کوئی چیز کھلا کر نامعلوم شخص نے قتل کیا

شجاع آباد (اظہرتاج قریشی )ایک ماہ کی بچی کو کوئی چیز کھلا کر نامعلوم شخص نے قتل کیا۔والد کا الزام۔والد کی درخواست پر مقدمہ درج کیا تفتیش جاری ہے۔پولیس
تفصیلات کے مطابق
شیخاں والی بستی کے رہائشی عاقب خان نے پولیس تھانہ سٹی شجاع آباد کو درخواست دی کہ دس روز قبل وہ اپنے گھر میں سویا ہوا تھا۔اس کی. ایک ماہ کی بیٹی ایمان فاطمہ اپنی والدہ سمیرا کے ساتھ اپنے کمرے میں سوئی ہوئی تھی۔آدھی رات کو بچی کی والدہ نے شور مچایا کہ بچی کی طبیعت خراب ہوگئی ہے۔عاقب بیٹی کو لے کر شجاع آباد ہسپتال اور پھر نشتر ملتان پہنچا جہاں سے کچھ روز زیر علاج رہنے کے بعد ایمان فاطمہ چل بسی۔عاقب نے الزام لگایا کہ کسی نامعلوم شخص نے بچی کو کوئی چیز کھلائی ہے جس کی وجہ سے بچی کی فوت ہوئی ہے۔پولیس نے والد کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔ایس ایچ او تھانہ سٹی نے کہا کہ بچی کی ایک جڑواں بہن بھی کچھ روز قبل فوت ہوئی ہے۔تفتیش میرٹ پرکی جارہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button