علاقائی خبریں

ٹیکس کاغیر منصفانہ نظام مشکلات کی بڑی وجہ ہے ‘خادم حسین

لاہور( آئی این پی)فاﺅنڈر ز گروپ کے سرگرم رکن ،پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹر کے رکن ، سینئر نائب صدر فیروز پور روڈ بورڈاورسابق ممبر لاہور چیمبر آف کامرس خادم حسین نے کہا ہے کہ ٹیکس کاغیر منصفانہ نظام مشکلات کی بڑی وجہ ہے ،غیر قرضوں کی ادائیگی ملک کے وسائل کا بڑا حصہ نگل رہے ہیں جن سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے موثر پالیسی تشکیل دینا وقت کی ضرورت ہے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت کی پیش گوئیوں اور بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے اندازوں کے درمیان بڑھتا ہوا فرق سے بھی سرمایہ کاروں کے اعتماد مجروح ہوتا ہے ،ایشیائی ترقیاتی بینک 3 فیصد شرحِ نمو کی پیشگوئی کررہا ہے جبکہ حکومت کی جانب سے4.2 فیصد پر اصرار کیا گیا ،زمینی حقائق کے برعکس محض خوش فہمی پر مبنی پالیسی سرمایہ کاری کو متوجہ نہیں کر سکتی۔انہوں نے کہا کہ کمزور محصولات کا نظام پاکستان کو کم شرحِ نمو کے ایک مستقل چکر میں پھنسا چکا ہے، ٹیکس کا غیر منصفانہ نظام بھی مشکلات کی بڑی وجہ ہے ، آج بھی بہت سے شعبے ٹیکس نیٹ سے باہر ہیں لیکن انہیں ٹیکس نیٹ میں لانے کی بجائے جو شعبے ٹیکس دے رہے ہیں ان پر مزید شکنجہ کسا جارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ معیشت کے انجن کا رخ تبدیل کرنا ہوگا،صرف صارفین پر مبنی ترقی کا ماڈل پائیدار نہیں،اگر پاکستان کو 6 سے 7 فیصد ترقی کی رفتار حاصل کرنی ہے جو اس کی افرادی قوت کو جذب کر سکے، تو برآمدات، قابلِ تجدید توانائی، آئی ٹی اور انسانی سرمایہ کو ترقی کا محور بنانا ہو گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button