علاقائی خبریں

چیئر پرسن ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کی قتل کے بعد جلائے گئے میاں بیوی کے اہلخانہ سے ملاقات

لاہور( آئی این پی)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت چیئر پرسن ویمن پروٹیکشن اتھارٹی پر حنا پرویز بٹ نے سبزہ زار میں قتل کے بعد جلائے گئے میاں بیوی کے اہل خانہ سے ملاقات کر کے اظہار تعزیت کیا۔تفصیلات کے مطابق سبزہ زار میں زری عباس عرف جیری نامی ملزم نے اپنے سالے ثمر عباس کے گھر گھس کر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 43 سالہ ثمر عباس اور ان کی اہلیہ 40 سالہ کلثوم بی بی موقع پر جاں بحق ہو گئیں۔ واردات کے بعد ملزم نے شواہد مٹانے کے لیے گھر کو آگ لگا دی اور موقع سے فرار ہو گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی، میاں بیوی کی نعشیں نکال کر پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کی گئیں، بعد ازاں لواحقین کے حوالے کر دی گئیں اور تدفین کا عمل مکمل کر لیا گیا۔ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم جیری عباس کو گرفتار کر لیا۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ فوری طور پر لواحقین کے گھر پہنچیں، ان سے ملاقات کی اور تعزیت کی۔ انہوں نے لواحقین کو یقین دلایا کہ پنجاب حکومت اس دکھ کی گھڑی میں ان کے ساتھ ہے اور مکمل قانونی معاونت فراہم کی جائے گی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حنا پرویز بٹ نے کہا کہ کسی پر بھی اس طرح کے وحشیانہ حملے کسی طور برداشت نہیں کیے جائیں گے۔ ایسے درندہ صفت مجرم کو عبرت کا نشان بنایا جائے گا تاکہ کوئی شخص دوبارہ کسی پر بھی ہاتھ اٹھانے کی جرات نہ کرے۔ خواتین کے لیے محفوظ پنجاب ہمارا عزم ہے، اور انصاف ہر حال میں یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں حکومت پنجاب شہریوں کے تحفظ کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ لواحقین کو انصاف دلانے تک پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی ان کے ساتھ کھڑی رہے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button