علاقائی خبریں

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش سے موسم خوشگوار، ٹھنڈی ہواﺅں نے سردی کی نوید سنا دی

لاہور (آئی این پی) لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں ہونے والی بارش کے باعث گرمی کی شدت میں کمی آگئی اور موسم خوشگوار ہوگیا، ٹھنڈی ہواﺅں نے سردی کی نوید سنا دی ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں سب سے زیادہ بارش اپر مال پر 40ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔مغل پورہ میں 35، سمن آباد میں 33، اقبال ٹاﺅن میں 32، فرخ آباد میں 30، جوہر ٹاون میں 27، نشتر ٹان اور لکشمی چوک میں 18، پانی والا تالاب میں 17، ایئرپورٹ میں 15 اور جیل روڈ پر 14 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشیں ریکارڈ کی گئی۔ ملتان میں 113ملی میٹر، فیصل آباد 78، بہاولپور 44، لاہور 40، خانیوال 28، ٹوبہ ٹیک سنگھ 25، سیالکوٹ 19، جہلم 18اور اٹک میں 10ملی میٹر تک بارش ریکارڈ کی گئی۔گجرانوالہ، مری اور ساہیوال میں 8ملی میٹر، اوکاڑہ 7، نارووال 6، منگلا 5، گجرات اور حافظ آباد 3جبکہ لیہ اور قصور میں 1ملی میٹر تک بارش ریکارڈ کی گئی۔آئندہ 24گھنٹوں میں پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مزید بارشوں کی پیشگوئی ہے۔ راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، گجرانولہ، لاہور، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، حافظ آباد، منڈی بہاﺅالدین، اوکاڑہ، ساہیوال، قصور، جھنگ، سرگودھا اور میانوالی میں بارشوں کا امکان ہے۔ترجمان کے مطابق بارشوں کے باعث دریاﺅں کے بہاﺅ میں اضافہ ہوگا، دریائے سندھ اور جہلم میں بارشوں کے باعث پانی کے بہاﺅ میں اضافے کا امکان ہے، 7اکتوبر تک دریائے چناب میں پانی کی سطح میں اضافے کا امکان ہے جبکہ دریائے ستلج اور راوی میں پانی کے بہاﺅ کا انحصار بھارتی آبی ذخائر سے اخراج پر ہے۔ڈی جی عرفان علی کاٹھیا کا کہنا تھا کہ بڑے دریاﺅں سے ملحقہ ندی نالوں کے بہاﺅ میں اضافے کا خدشہ ہے ، کمشنر ز ڈپٹی کمشنرز اور دیگر افسران الرٹ ہیں۔ شہریوں سے التماس ہے کہ خراب موسم کی صورتحال میں احتیاطی تدابیر اختیار کر یں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران آندھی و بارش سے مختلف حادثات میں 2شہری جاں بحق ہوئے، 14شہری زخمی اور 10عمارتوں کو جزوی نقصان پہنچا۔آندھی و طوفان کی صورتحال میں محفوظ مقامات پر رہیں۔ ایمرجنسی صورتحال میں پی ڈی ایم اے ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button