منشیات فروشی میں ملوث 4کس ملزمان پولیس کے شکنجے میں
گوجرانوالہ (15جولائی 2025ء)سٹی پولیس آفیسر محمد ایاز سلیم نے ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف سخت کاروائیاں کرنے کے احکامات جاری کر رکھے ہیں ۔انہی احکامات کے پیش نظرایس ڈی پی اووزیرآباد ملک فیاض کی ہدایت پرایس ایچ او تھانہ سب انسپکٹر بلال بٹ و دیگران پر مشتمل پولیس ٹیموں نے دوران گشت و ناکہ بندی اور تلاش بد رویہ گان اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث چار کس ملزمان کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سےچودہ کلو سات سواسی گرام چرس ،ایک سوآٹھ گرام آئس ،پانچ سوچالیس گرام افیون اورسولہ ہزارروپے نقدی برآمد کرلی ۔گرفتارکیے گئے ملزمان میں ناصر محمود ،سرفراز،عمر فاروق اورپنکش عرف مناشامل ہیں ۔دوران تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ دوسرے اضلاع سے منشیات لاتے اوروزیرآباد،گوجرانوالہ بھر میں فروخت کرتے تھے ۔ملزمان سے مزید تفتیش جاری ۔ سماجی و سیاسی تنظیموں اور علاقے کے مکینوں کا پولیس کو خراج تحسین۔ اس موقع پرسٹی پولیس آفیسرمحمد ایاز سلیم نے کہا ہے کہ نوجوان نسل کے محفوظ مستقبل کیلئے منشیات فروشوں کے گرد گھیر ا تنگ کرنا ناگزیر ہے۔سی پی او نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہر ہ کرنے پر ایس ایچ او تھانہ احمد نگرسب انسپکٹر بلال بٹ اور انکی پولیس کی ٹیموں کو شاباش دی۔