علاقائی خبریں

فلائی جناح کے بیڑے میں 2نئے طیارے شامل کرنے کا فیصلہ

ٓ
لاہور( آئی این پی)ایئرلائن فلائی جناح نے فلیٹ میں2نئے طیارے شامل کرنیکافیصلہ کیا ہے۔فلائی جناح کے بین الاقوامی کمپنی سے معاملات طے پاگئے ہیں،2طیارے اگلے ماہ نومبر میں پاکستان آئیں گے،فلائی جناح ایئربس اے320طیارے ڈرائی لیز پرحاصل کرے گا،نئے طیاروں کی شمولیت سے ونٹر سلاٹ میں 2 بین الاقوامی پروازوں کاآغازکیاجائے گا۔3 اندرون ملک مقامات پر پروازوں کا آغاز کیا جائے گا، فلائی جناح اس وقت 4ایئربس طیاروں کے ساتھ اپنے آپریشنز جاری رکھے ہوئے ہے ، طیاروں کی آمد سے قبل روٹس پر فزیبلٹی ورک بھی جاری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button