علاقائی خبریں

میونسپل کمیٹی نارنگ منڈی / پرچم کشائی کی پروقار تقریب

نارنگ منڈی(اے،آر،ملک سے)میونسپل کمیٹی نارنگ منڈی میں یوم آزادی پاکستان کے سلسلے میں پرچم کشائی کی پروقار تقریب ۔ سابق چیئرمین ملک محمد یوسف ، سابق سٹی ناظم چوہدری غلام عباس گجر , سیٹھ سعید احمد فاروقی ودیگر لیگی رہنماؤں کے ہمراہ سی او میونسپل کمیٹی نارنگ چوہدری عارف سندھو ، صدر شاہین لیبر یونین ملک سلیم رضا نے میونسپل کمیٹی عملے کے ہمراہ پرچم کشائی کی پُروقار تقریب میں شرکت کی ۔ پودے لگائے گئے اور جشن آزادی کا کیک بھی کاٹا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی نارنگ منڈی میں یوم آزادی پاکستان کے موقع پر پرچم کشائی و پودے لگائے گئے اور جشن آزادی کا کیک کاٹا گیا۔ بڑی تعداد میں لیگی رہنماؤں اور کارکنوں نےشرکت کی۔اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ 14 اگست ہمیں ان عظیم قربانیوں کی یاد دلاتی ہے جو ہمارے بزرگوں نے ایک آزاد وطن کے لیے دیں۔آئیے! ہم سب مل کر اس عہد کی تجدید کریں کہ پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button