کرائمز
قصور بدنام زمانہ 02 منشیات فروش سمیت 03 جرائم پیشہ ملزمان گرفتار
قصور/تھانہ سٹی پھولنگر(رانا عاطف )ڈی پی او محمد عیسیٰ خاں کی ہدایت پر تھانہ سٹی پھولنگر پولیس کا جرائم پیشہ کے خلاف کریک ڈاؤن قصور بدنام زمانہ 02 منشیات فروش سمیت 03 جرائم پیشہ ملزمان گرفتار لاکھوں روپے مالیت کی ایک کلوگرام کرسٹل آئس، ایک کلوگرام ہیروئن اور ایک رائفل برآمد پھولنگر کو ہیروئن اور آئس کی لعنت سے پاک کرنے کیلئے ڈی ایس پی پتوکی کی زیر نگرانی کریک ڈاؤن کیا گیا ایس ایچ او عظیم حفیظ نے ٹیم کے ہمراہ بدنام زمانہ دو ملزمان ہارون خان اور شہباز گرفتار کر کے ہیروئن اور آئس برآمد کی قصور کریک ڈاؤن کے دوران ملزم علی اسحاق کے قبضہ سے رائفل 244 بور برآمد کی گئی قصور تھانہ سٹی پھولنگر پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی