کرائمز

لاہور :سی سی ڈی مقابلہ / بین صوبائی وارداتوں کا ملزم تڑی پار

لاہور( کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقہ نشتر میںسی سی ڈی کے مبینہ مقابلے میں زیرحراست ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا ۔بتایا گیا ہے کہ سی سی ڈی ماڈل ٹائون کے اہلکار وں کی جانب سے ملزم رمضان کو ریکوری کے لیے نشتر لے جایا گیا تھالیکن اس دوران ملزم کو چھڑوانے کیلئے ساتھیوں نے سی سی ڈی پولیس ٹیم پر حملہ کر دیا، فائرنگ کی زد میں آکر ملزم رمضان ساتھیوں کی مبینہ فائرنگ سے مارا گیا۔سی سی ڈی پولیس حکام نے بتایا کہ حملے میں اہلکار محفوظ رہے جبکہ ملزم کے ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ہلاک ہونے والے ملزم رمضان کا تعلق پشاور سے تھا اور وہ بین الصوبائی وارداتوں میں ملوث تھا۔ سی سی ڈی حکام کے مطابق ملزم رمضان کئی سنگین جرائم میں ملوث تھا اور اس پر مختلف وارداتوں کا الزام تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button