کرائمز
شاہ حسین ایکسپریس منسوخ،مسافروں کو گرین لائن میں ایڈ جسٹ کیا گیا
لاہور( آئی این پی)لاہور سے کراچی جانے والی شاہ حسین ایکسپریس کو منسوخ کر دیاگیا ۔ ریلوے ترجمان کے مطابق مذکورہ ٹرین کے مسافروںکو گرین لائن میں ایڈ جسٹ کیا جائے گا ۔علاوہ ازیں پاکستان ایکسپریس مقررہ وقت کی بجائے ڈیڑھ گھنٹہ ، ملت ایکسپریس ایک گھنٹہ ،کراچی ایکسپریس 45منٹ تاخیر کا شکار رہی ۔