کرائمز

اغواء کے بعد قتل کرنے والا سفاک ملزم گرفتار

مکو آ نہ (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )فیصل آباد پولیس نے اغواء کے بعد قتل کرنے والا سفاک ملزم گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقہ ہجویری ٹاؤن سے 75 سالہ محمد ذوالفقار کے اغواء کا معاملہ پیش آیا۔ایس ایچ او تھانہ سرگودھا روڈ نے فوری مقدمہ کا اندراج کرتے ہوئے نامعلوم ملزمان کی گرفتاری کے لئے کارروائی شروع کردی۔دو دن بعد ذوالفقار کی نعش جھنگ روڈ پرتاب نگر گرین بیلٹ سے ملی۔تھانہ سرگودھا روڈ پولیس نے جدید ٹیکنیکل وسائل بروئے کار لاتے ہوئے اغواء کار و قاتل ملزم شہزاد کو گرفتار کر لیا۔ دوران تفتیش ملزم نے انکشاف کیا کہ مقتول کو ورغلا کر نشہ آور ادویات دیں جس سے ذوالفقار جاں بحق ہو گیا۔ملزم نے مزید انکشاف کیا کہ وہ قبل ازیں بھی مختلف مقامات سے لوگوں کو اغواء کرکے کھانے میں نشہ آور ادویات دے کر لوٹتا رہا ہے۔ملزم سابقہ قتل،اغواء اور دیگر مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے۔ پولیس درج مقدمہ کے تحت قانونی کارروائی شروع کردی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button