کرائمز

نوابشاہ: سونے کی بالیوں کیلئے 7 سالہ بچی قتل کرنے والا ملزم ہلاک

نواب شاہ(کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )سونے کی بالیوں کی لالچ میں7سالہ بچی کو قتل کرنے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔پولیس کے مطابق افسوسناک واقعہ سندھ کے شہر نوابشاہ میں 4 روز قبل پیش آیا تھا، ملزم نے سونے کی بالیوں کی لالچ میں بچی کے دونوں کان، ایک بازو اور گلا کاٹ دیا تھا جس کے بعد 7 سالہ بچی کی لاش اصغر کالونی سکرنڈ سے ملی تھی۔پولیس حکام کے مطابق ملزم مقتول بچی کا رشتے دار ہے جس نے 4 روز قبل 7 سالہ بچی کو قتل کیا تھا تاہم اب ملزم خود بھی مبینہ مقابلے میں ہلاک ہوگیا ہے۔پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے بچی کی سونے کی بالیاں اور پستول برآمد ہوئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button