کرائمز

قبضہ مافیا کا اسسٹنٹ کمشنر اور انسداد تجاوزات ٹیم پر حملہ، مقدمہ درج

کراچی(کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )اسکیم 33 میں قبضہ مافیا کے اسسٹنٹ کمشنر اور انسداد تجاوزات ٹیم پر حملے کا مقدمہ درج کرلیا گیاہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اسکیم 33 میں زمین واگزار کرانے کے دوران قبضہ مافیا کے اسسٹنٹ کمشنر اور انسداد تجاوزات ٹیم پر حملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔پولیس نے بتایا کہ واقعہ پر سائٹ سپرہائی وے تھانے میں اسسٹنٹ کمشنر منگھوپیر کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ایف آئی آر میں کہا گیا کہ 13 نامزد ملزمان سمیت تقریبا 200 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے، کارروائی ڈی سی ویسٹ کے حکم پر سائٹ لمیٹڈ کی زمین واگزار کرانے کے لیے کی گئی تھی، جس میں نمائندہ سائٹ لمیٹڈ، اینٹی انکروچمنٹ فورس اور ضلع پولیس بھی شریک تھی۔متن میںکہاگیاہے کہ ٹیم جب گبول گوٹھ کے عقب میں پہنچی تو تقریبا 200 کے قریب افراد لاٹھیوں، ڈنڈوں، پتھروں اور آتشیں اسلحے سے لیس ہوکر موقع پر پہنچ گئے اور کارِ سرکار میں مداخلت کرتے ہوئے حملہ کردیا۔ایف آئی آر میں بتایا گیاہے کہ حملہ آوروں نے اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی پر پتھرا کیا ، جس سے گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی، جبکہ ڈرائیور اور پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔ حملہ آوروں نے ٹیم کو روکنے کے لیے ہوائی فائرنگ بھی کی، ایک گھنٹے تک مزاحمت کے بعد بھی قبضہ ختم نہیں کرایا جا سکا۔ایف آئی آر میں اصغر کورائی، امان پٹھان، قاری یونس، قاری فیاض، نوراللہ گبول، وزیر گبول، منصور کورائی، یاسین سرائیکی، حامد بگٹی، عثمان پٹھان، احمد کورائی، نوراللہ مسعود اور مولوی غفران کو حملہ آوروں میں شامل قرار دیا گیا ہے تاہم پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button