کرائمز

پولیس چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ، پولیس اہلکار شہید

ڈیرہ اسماعیل خان (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )ضلع ڈیرہ اسمٰعیل خان میں پولیس چوکی پر دہشت گردوں کے حملے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہو گیا۔حال ہی میں خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں بنوں، پشاور، کرک، لکی مروت اور باجوڑ میں دہشت گردی کے متعدد واقعات پیش آئے ہیں جن میں زیادہ تر واقعات میں پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ڈیرہ اسماعیل خان کے ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) اشفاق انور نے تصدیق کی کہ ضلع ڈیرہ اسمٰعیل خان کے علاقے کھٹی میں پولیس کی ایک چوکی پر دہشت گردوں نے مختلف اطراف سے حملہ کیا۔جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا چوکی انچارج احمد نواز حملے میں شدید زخمی ہوئے اور بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے، تو انہوں نے اس واقعے کی تصدیق کی۔یہ حملہ اسی روز ہوا جب ڈیرہ اسمٰعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کے خفیہ آپریشن کے دوران پاک فوج کے میجر سبطین حیدر شہید ہوئے جبکہ 7 دہشت گرد مارے گئے۔گزشتہ ہفتے بھی بنوں کے قریب نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ سے ایک فوجی شہید اور ایک زخمی ہوا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button