احمد یار، ناجائز تجاوزات کیخلاف انتظامیہ کی بلاامتیازکارروائیاں جاری
احمدیار(کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام ) اسسٹنٹ کمشنررائے فیصل عمران نے کہا کہ ناجائز تجاوزات کے خلاف بلاامتیازکاروائیاں کی جارہی ہیں مین چوراہوں اور غلہ منڈی کے اطراف میں زرعی اجناس جمع ہونے سے عوام کو اضافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے ناجائز تجاوزات کے خاتمہ کیلئے عملی اقدامات کیے گئے ہیں آڑھتیان ودکاندارحضرات اپنی حدود سے تجاوزہرگزنہ کریں ان خیالات کااظہار انہوں نے مین قبولہ بازاراور غلہ منڈی کے اطراف میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کرواتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ تجاوزات کی رکاوٹ سے پیدل گزرنے والوں کواضافی پریشانی سے دوچار ہونا پڑرہاہے شہر بھر کو مرحلہ وارناجائز تجاوزات سے صاف کروایا جارہا ہے رکاوٹ ڈالنے والے شرپسند عناصر کے خلاف قانونی کاروائی بھی کی جائیگی انہوں نے میونسپل کمیٹی اور مارکیٹ کمیٹی کے ذمہ داران کو ناجائز تجاوزات ہٹا نے کی فی الفور ہدایت کی ہے ۔