ایس ایچ او الہ آباد کی کارروائی،دو منشیات فروش گرفتار،چرس برآمد
قصور( آئی این پی)وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق منشیات سے پاک پنجاب اور ڈی پی او قصور محمد عیسی خان کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او الہ آباد غلام صابر چھینہ کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون بونگی کلیاں کے رہائشی بدنام زمانہ منشیات فروش ارشاد اور چادو سے1450 گرام چرس اور 380 روپے وٹک کی رقم برآمد ہوئی ملزم ارشاد کے مطابق یہ چرس عابد ولد اقبال سکنہ بونگی کلی کی فروخت کرتا ہے پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو حوالات میں بند کر دیا اور پولیس نے دوسری کامیاب کاروائی کرتے ہوئے بونگی کلیاں کے رہائشی عبدالجبار ولد خوشی محمد سے 600 سو گرام چرس اور رقم وٹک 440 روپے اور پسٹل 30 بور برامد کر کے مقدمہ درج کر لیا اور تیسری کاروائی کرتے ہوئے الہ آباد کے رہائشی عبدالوحید اور صادق قوم ڈوگر سے 1440 گرام چرس برآمد کر لی اور ملزم سے پسٹل 30 بور اور رقم وٹک 620 روپے برامد کر لی اور چوتھی کاروائی کرتے ہوئے محمد سلیم ایس آئی محمد اعظم چوکی انچارج تلونڈی نے الہ آباد کی رہائشی نسرین بی بی زوجہ جان محمد سے 1400 گرام چرس برآمد کر لی ملزمہ کے مطابق چرس طالب عظمت کی فروخت کرتی ہے پولیس تھانہ الہ اباد نے علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر کے ملزمان کوحوالات میں بند کر دیاـ