کرائمز
خضدار لیویز فورس نے دو افراد کو گرفتار کرکے منشیات برآمد کرلی
خضدار(کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام ) لیویز فورس خضدار نے زاوہ چیک پوسٹ پر کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل سوار دو ملزمان اعجاز احمد اور مہتاب سے دو پیکٹ چرس برآمد کرکے گرفتار کرلیا۔ ڈپٹی کمشنر یاسر اقبال دشتی اور اسسٹنٹ کمشنر حفیظ اللہ کاکڑ کی ہدایت پر رسالدار علی احمد باجوئی، ایس ایچ او رحیم بخش، لیویز انچارج محمد ابراہیم اور دیگر اہلکاروں نے موٹر سائیکل (رجسٹریشن نمبر KTD 9235) کی تلاشی لی، جہاں چھپائی گئی چرس برآمد ہوئی۔ ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا اور تفتیش جاری ہے۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ خضدار کو منشیات سے پاک بنانے کے لیے سخت کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔