لاہور پولیس شہریوں کے تحفظ،کھیلوں کے فروغ کیلئے سرگرم، سی سی پی او
لاہور(کر ائم رپو رٹر)بہترین سکیورٹی کے ذریعے محفوظ ماحول میں انٹرنیشنل کرکٹ کے انعقاد کو یقینی بنایا جا رہاہے۔یہ بات سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے پاکستان اورجنوبی افریقہ کی ٹیموں کے مابین کھیلے جانے والے ٹیسٹ کرکٹ سیریز کے پہلے میچ کے موقع پرجاری اپنے بیان میں کہی۔انہوں نے کہا کہ لاہور پولیس کے چاق و چوبندافسران و اہلکار ٹیسٹ کرکٹ میچ کی سکیورٹی پرمامور ہیں۔سی سی پی اور لاہور نے کہا کہ ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں، ٹیم آفیشلز اورشائقین ِکرکٹ کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جارہی ہے انہوں نے سپروائزری افسران کو پی سی بی اور دیگر متعلقہ اداروں سے بہترین کوارڈینیشن رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی ایس او پیز پرمکمل عملدرآمدیقینی بنایا جائے ل صدیق کمیانہ نے ڈولفن سکواڈ، پی آر یو و دیگرپولیس ٹیموں کو کھلاڑیوں کی قیام گاہ، روٹس اور سٹیڈیم کے اطراف موثر پٹرولنگ یقینی بنانے کی بھی ہدایات جاری کیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب سیف سٹیزاتھارٹی و دیگر کنٹرول رومز سے اہم پوائنٹس کی مسلسل مانیٹرنگ کی جائے ٹریفک کی بلاتعطل روانی اور پارکنگ پلان پربھی عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ ڈیوٹی پوائنٹس پرجوان الرٹ رہ کرسکیورٹی ڈیوٹی انجام دیں۔ لاہور پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اورکھیلوں کے فروغ کیلئے سرگرم ہے۔