کرائمز
لاہورمیں رواں سال گاڑی چھیننے، چوری کے 180مقدمات درج
لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر) رواں سال کے دوران مختلف علاقوں سے اسلحہ کی نوک پر 8 کاریں چھینی گئیں۔شہر کے مختلف تھانوں میں کار چوری کے مجموعی طور پر 172 مقدمات درج کئے گئے پولیس ریکارڈکے مطابق کار چھیننے کی وارداتوں میں صدر ڈویژن 4 مقدمات کے ساتھ سرفہرست رہا۔کینٹ ڈویژن سے 2، اقبال ٹاؤن اور ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں ایک، ایک کار گن پوائنٹ پر کار چھینی گئی۔کار چوری کی وارداتوں میں ماڈل ٹاؤن ڈویژن 49 مقدمات کیساتھ سر فہرست رہا۔صدر ڈویژن 40 وارداتوں کیساتھ دوسرے نمبر پر رہا کینٹ ڈویژن کار چوری کے 32 مقدمات کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا سول لائنز ڈویژن سے 26، اقبال ٹاؤن ڈویژن سے 14 کاریں چوری ہوئیں۔سٹی ڈویژن میں رواں سال کے دوران کار چوری کے 11 مقدمات کا اندراج کیا گیا۔