کرائمز
بالاج قتل کیس، ملزم گوگی بٹ کی درخواست ضمانت مسترد
لاہور (نامہ نگار خصوصی) سیشن کورٹ لاہور نے خواجہ عقیل عرف گوگی بٹ کی امیر بالاج قتل کے مقدمے میں درخواست ضمانت مسترد کر دی،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نجف حیدر نے درخواست ضمانت پر سماعت کی تو خواجہ عقیل عرف گوگی بٹ عبوری ضمانت کی معیاد ختم ہونے پر پیش نہیں ہوئے اور نہ ہی ان کی طرف کوئی وکیل پیش ہوا. خواجہ عقیل عرف گوگی بٹ نے امیر بلاج قتل کے مقدمے میں گرفتاری کے خدشے پر ضمانت کیلئے عدالت سے رجوع کیا اور ضمانت کی درخواست دائر کی ہے. تھانہ چوہنگ پولیس نے امیر بلاج کے قتل پر مقدمہ درج کیا تھا۔